تعمیر بینک نے تھر میں اپنی شاخ قائم کردی

تعمیر بینک نے تھر میں اپنی شاخ قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی)سندھ کے قحط سے متاثرہ علاقہ تھر میں تعمیر بینک نے اپنی شاخ قائم کی ہے ۔ تعمیر بینک کے جاری بیان کے مطابق تھر پار کر کے شہر مٹھی میں کھولی جانے والی نئی برانچ سے صوبہ سندھ میں برانچز کی تعداد 27جبکہ ملک میں 51تک پہنچ گئی ہے۔ تعمیر بینک کے صدر اور سی ای او ندیم حسین نے کہا ہے کہ مٹھی میں نئی برانچ کے قیام سے ملک کے دشوار گذار اور دور دراز علاقوں تک رسائی کے خواب کی تکمیل میں مدد حاصل ہوئی ہے جس سے کم ترقی یافتہ علاقوں میں لوگوں کو مالیاتی سہولتوں تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مٹھی میں نئی شاخ کھلنے کے نتیجہ میں علاقے کی ترقی میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہی مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -