یورپی تجارتی دفاترنے کینوکے درآمدکنندگان سے رابطوں میں اضافہ کیا

یورپی تجارتی دفاترنے کینوکے درآمدکنندگان سے رابطوں میں اضافہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن احمد جواد نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں قائم تجارتی دفاتر نے ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے کینو کے حالیہ برآمدی سیزن کے دوران درآمد کنندگان سے رابطوں میں اضافہ کیا ہے ،مزید منڈیوں تک رسائی کے ذریعے پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات کو مزید بڑھاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے بیان پر حیرت ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کینو کا برآمدی ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن زمینی حقائق سے ناواقف ہے کیونکہ ابھی تک کینو کی برآمد کا عمل جاری ہے اور حتمی اعداد و شمار کے بارے میں رائے قائم نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2ملین ٹن کی پیداوار سے 3لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائے تو یہ بڑی کامیابی نہیں ہے ۔ کیونکہ مقامی ضروریات کی تکمیل کے بعد اب بھی مزید2تا 3لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جا سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کینو پیدا اور برآمد کرنے والے شراکت داروں میں روابطہ کا فقدان ہے ۔ احمد جواد نے کہا کہ پاکستان دس بڑے کینو پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے کینو کی پیداوار اور پراسیسنگ کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیکر ملکی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -