خود بخود صحت مند ہونے والی گاڑی

خود بخود صحت مند ہونے والی گاڑی
خود بخود صحت مند ہونے والی گاڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (نیو ڈیسک)امریکہ کے ایک ادارے نے ایک ایسی گاڑی بنائی ہے جو کسی بھی خراش یا لائن لگنے کی صورت میں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک کی ایک ایسی قسم بنالی ہے جو اگر خراش لگنے کی صورت میں خراب ہو جائے تو اس میں خاص قسم کا مادہ موجود ہے جو خود بخود اپنی اصل صورت میں آجاتی ہے اور گاڑی نئی کی نئی ہو جاتی ہے۔ کار لز روح انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر کوسٹو فریار نر کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کو اپنی پرانی حالت میں آنے کے لئے کوئی بیرونی مادے کی ضرورت نہیں اور یہ خود بخود درست حالت میں آجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی آزمائش میں کامیابی ملی ہے اور اس تحقیق کو مزید بہتر بھی بنایا جا سکے گا۔