رواں مالی سال کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 4ارب ڈالر کی کمی

رواں مالی سال کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 4ارب ڈالر کی کمی

  

اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 4 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔ مالیاتی شعبہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران واجب الادا بیرونی قرضوں کا حجم 63 ارب 30 کروڑ ڈالر تھا جو رواں سال کم ہو کر 59 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی بہتر پالیسی اور مالیاتی کنٹرول کا نتیجہ ہے اور بیرونی قرضوں میں 4 ارب ڈالر کی کمی حوصلہ افزاءہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -