اے سی رائیونڈ کی عدالت میں 5کیس تاحال تاخیر کاشکار

اے سی رائیونڈ کی عدالت میں 5کیس تاحال تاخیر کاشکار

  

لاہور( اپنے نمائندے سے)اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کی عدالت میں 5کیسسز تاحال انصاف کے منتظر اضافی ڈیوٹیوں اور زبانی حکم ناموں کی تکمیل کرتے ہوئے محکمے کے افسران کو تو خوش کرنے میں مصروف ہیں تاہم التو امیں ڈالے جانے والے کیسسز کے متعلقہ شہری اسسٹنٹ کمشنر کی عدم توجہی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ امان انور قدوائی جنہیں علاقے کے مقامی رہایشیوں نے خوش اخلاقی، خوش اسلوبی اور عوامی مفادات میں پیش پیش رہنے پر بہترین عوامی دوست آفیسر کا خطاب دے رکھا ہے اپنی ہی کورٹس میں زیر سماعت کیسسز کو نمٹانا بھول چکے ہیں بورڈ آف ریونیو کو بھجوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر امان انور قدوائی کی عدالت میں 6 کیسسز زیر سماعت تھے جن میں سے ایک کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے اور باقی5 کیسسز زالتوا کا شکار ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -