گوگل کی کمپیوٹرائزڈ عینک کل سے امریکہ میں فروخت کے لئے پیش کر دی جائیگی

گوگل کی کمپیوٹرائزڈ عینک کل سے امریکہ میں فروخت کے لئے پیش کر دی جائیگی

  

      نیویارک(این این آئی)گوگل کی کمپیوٹرائزڈعینک (کل)منگل سے امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کردی جائیگی،گوگل گلاس( چشمہ )آنکھوں پر لگایا جانے والا کمپیوٹر ہے جسے آواز اور لمس کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل کمپنی نے اعلان کیاکہ گوگل گلاس کو خریدنے والے کے لیے ضروری ہوگا اس کی عمر کم از کم اٹھارہ سال ہو، گوگل گلاس کی قیمت پندرہ سو امریکی ڈالر ہوگی،توقع ہے کہ گوگل گلاس ایک ماہ بعد یعنی مئی میں برطانیہ میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا،گوگل گلاس دراصل ایک ایسا سمارٹ فون ہے جس سے تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں، انٹرنیٹ سے کنکشن کے ذریعے یہ گوگل گلاس پہننے والے کو بتا سکتا ہے کہ وہ کہاں کھڑا ہے اور سامنے والی بلڈنگ کا نام اور پتہ کیا ہے،گوگل گلاس پہننے والا شخص ایسا لمحے بھی ریکارڈ کر سکے گا جو وہ کیمرہ یا کمیرہ فون کو جیب سے نکال کر فوٹو لینے کی تیاری میں ضائع کر دیتا ہے،2013 میں آٹھ ہزار افراد کو گوگل گلاس بیچا گیا تھا اور اس کے پہننے والوں کوایکسپلوررکا نام دیا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -