چین میں پولیس نےخود کشی کرنے والی خاتون کی جان بچالی

چین میں پولیس نےخود کشی کرنے والی خاتون کی جان بچالی
چین میں پولیس نےخود کشی کرنے والی خاتون کی جان بچالی
کیپشن: COP-SAVES-WOMAN

  

بیجنگ(بیورو رپورٹ)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک پولیس والے نے اپنی حاضر دماغی سے خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کی جان بچالی۔ تفصیلات کے مطابق چینی خاتون ایک اشتہاری بورڈ پر چڑھ گئی اور لگ رہا تھا کہ وہ چھلانگ ماردے گی۔ ایسے میں ایک پولیس والے کی نظر اس پر پڑ گئی وہ پھرتی سے اس کے قریب پہنچا اور ہتھکڑی کا ایک سرا اس کی کلائی پر جبکہ دوسرا اپنی کلائی پر لگادیا اس کے بعد اس نے رسی کے ذریعے خاتون کو واپس کھینچ لیا۔ اس واقعہ کو ”زوما“پریس نامی فوٹو ایجنسی کے ایک فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ پولیس کی جانب سے خاتون کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ ہتھکڑی کا استعمال جان بچانے کے لئے کم ہی کیا جا تا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -