گاڑی چور ہوں لیکن چرسی نہیں

گاڑی چور ہوں لیکن چرسی نہیں
گاڑی چور ہوں لیکن چرسی نہیں
کیپشن: pic

  

 
 
نیو یارک (بیورو نیوز)ایک امریکی نوجوان کو جب منسوخ شدہ لائسنسن پر گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا تو اس کی گاڑی سے مروانا (بھنگ)بھی نکل آئی۔ یہ دیکھتے ہوئے نوجوان”ڈگلس گلا ڈین“ نے چلانا شروع کر دیا کہ یہ مروانا اس کی نہیں ہے۔ اس کے لئے اس نے انوکھی دلیل دی کہ یہ گاڑی اس نے چوری کی ہے۔ پولیس تفتیش میں یہ بات ثابت ہوئی کہ یہ گاڑی اس کی نہ تھی لیکن اس کی پریشانی کم نہ ہوئی کیونکہ پولیس اب اس بات پر مصر ہے کہ وہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلا رہا ہے جو کہ ریاستی قوانین کے مطابق جرم ہے جبکہ چوری کی گاڑی چلانا بھی جرم ہے۔ تاہم نوجوان کا کہنا تھاکہ آپ بے شک یہ تمام الزام مجھ پر ڈال دیں لیکن یہ مت کہیں کہ میں چرسی ہوں۔ 

مزید :

تفریح -