حکومت پنجاب تعلیمی شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے ، راشدہ یعقوب

حکومت پنجاب تعلیمی شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے ، راشدہ یعقوب

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پارلےمانی سےکرٹری برائے ویمن ڈوےلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہےں- پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ،پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم، لیپ ٹاپ پروگرام اور دیگر اقدامات کے ذرےعے نوجوانوں کو بااختیار بنایا گیاہے- انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہونہار طلبا وطالبات میں مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی لیپ ٹاپ سکیم میں میٹرک کے طلباو طالبات کو بھی شامل کیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر سطح پر تعلیمی نظام میں بہتری کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -