ہانگ کانگ پولیس کوڑے سے بھرا ہوا پلاٹ کھنگالنے میں مصروف

ہانگ کانگ پولیس کوڑے سے بھرا ہوا پلاٹ کھنگالنے میں مصروف
ہانگ کانگ پولیس کوڑے سے بھرا ہوا پلاٹ کھنگالنے میں مصروف
کیپشن: pic

  

ہانگ کانگ (نیو ڈیسک)ہانگ کانگ کی پولیس ایک پینٹنگ کی تلاش میں کوڑے سے بھرا ہوا پلاٹ کھنگالنے میں مصروف ہے۔”برفامی پہاڑ“نامی یہ پینٹنگ ایک روز قبل 37لاکھ ڈالر(قریباً 37کروڑ روپے)میں نیلام ہوئی تھی۔ چینی آرٹسٹ”سوئی روبو“کی جانب سے بنائی گئی یہ پینٹنگ بولی کے بعد صفائی کرنے والوں نے غلطی سے کوڑے میں پھینک دی۔ بولی کا انعقاد”گرینڈ ہائت ہوٹل“ ہانگ کانگ میں کیا گیا تھا۔ سکیورٹی کیمرے کی ویڈیو میں ایک گارڈ اس ڈبے کو لاتیں مار کے کوڑے کے ڈھیر کی طرف سرکاتا ہوا نظر آتاہے۔ اس کے بعد ہوٹل کا صفائی کرنے والا عملہ اسے کوڑے کے ٹرک میں پھینکتے ہوئے نظر آتاہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اسے ہانگ کانگ کے شمالی مغربی حصے میں واقع کوڑا پھینکنے کی ایک جگہ پر ڈال آیا۔ اب پولیس اسی کوڑے کی تلاش میں مصروف ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ گمشدگی کا کیس ہے تاہم چوری کے امکانات بھی رد نہیں کئے گئے۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بولی منعقد کروانے والی کمپنی نے اپنا سامان خود ہی سمیٹا اس کی ذمہ داری ہوٹل پر نہیں ڈالی جا سکتی تاہم تلاش میں ہر ممکن مدد کرر ہے ہیں۔ 

مزید :

تفریح -