برطانوی چور کو باتھ روم جانا بہت مہنگا پڑ گیا

برطانوی چور کو باتھ روم جانا بہت مہنگا پڑ گیا
 برطانوی چور کو باتھ روم جانا بہت مہنگا پڑ گیا

  

لندن (نیو ز ڈیسک)ایک برطانوی چور کو باتھ روم جانا بہت مہنگا پڑ گیا۔ مارک جانسن نامی چور ایک گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا لیکن بد قسمتی سے اسے رفع حاجت کے لئے باتھ روم جانا پڑ گیا۔ اس دوران ایک ہمسایہ جس نے اسے گھر میں داخل ہوتے دیکھ لیا تھا،نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس اہلکار ایک کھڑکی سے گھر میں داخل ہوئے اور چور کو باتھ روم میں بیٹھے دیکھ کر حیران رہ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چور شراب کے نشے میں تھا اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر اسے روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ چکمہ دیکر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ 41سالہ چور کو عدالت نے 18ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ 

مزید :

تفریح -