بھارت سے تعلقات میں بہتری کےلئے مسئلہ کشمیر کا حال ناگزیر ہے،سعدیہ سہیل

بھارت سے تعلقات میں بہتری کےلئے مسئلہ کشمیر کا حال ناگزیر ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت و تعلقات میں بہتری کے لئے مسئلہ کشمیر کا حال ناگزیر ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا جبکہ بھارتی حکام آج بھی اسے بارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر کشمیروں کی شرکت ناممکن ہے حالانکہ کشمیری اس مسئلے کے پہلے فریق ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھارت کے ساتھ تعلقات اور تجارت کا خبط ہے جبکہ ان کا پہلا فرض ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے جُڑنا ممکن نہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -