امریکی بحری جہاز کی تقریب رونمائی منعقد
نیو یارک (بیورو رپورٹ)امریکی بحریہ نے حال ہی میں اپنے جدید ترین بحری جہاز کی تقریب رونمائی منعقد کی۔ اس جہاز کا نام ”زم ویٹ“رکھا گیا ہے اور نیوی ترجمان کے مطابق اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ رادار پر یہ مچھیروں کی چھوٹی کشتی جیسا دکھائی دے گا۔ 610فٹ لمبے اس جنگی جہاز پر 13ارب ڈالر (300ارب پاکستانی روپے)سے زیادہ لاگت آئی ہے۔ مزیدیہ کہ انتہائی بڑا سائز ہونے کے باوجود اس جنگی جہاز کو چلانے کے لئے عام جہاز کے مقابلے میں صرف 50فیصد عملہ چاہے ہوگا کیونکہ اس میں زیادہ تر نظام خود کار ہے اور نگرانی کے لئے درکار افراد کی تعداد بھی بے حد کم ہوگی کیونکہ اس میں نصب کمپیوٹر اور کیمرے نگرانی کریں گے اور خطرے کی صورت میں عملے کو خبردار بھی کردیں گے۔ اس جہاز کا وزن انتہائی کم بجٹ میں مشن کی تکمیل کی صلاحیت رکھتا ہے اسے رواں سال کے آخر میں بحریہ کے حوالے کیا جائے گا جبکہ اس جیسے مزید دو جہاز زیر تعمیر ہیں۔