صوبے کے وسائل صرف لاہور پر خرچ کرنا قابل مذمت ہے، محمد مدنی

صوبے کے وسائل صرف لاہور پر خرچ کرنا قابل مذمت ہے، محمد مدنی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 119 کے ٹکٹ ہولڈر محمد مدنی نے کہا ہے کہ پورے صوبے کے وسائل لاہور پر صرف کرنا حکمرانوں کی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے لاہور کے گردونواح میں جو چھوٹے شہر اور قصبے مثلاً شیخوپورہ، گجرات، فیصل آباد اور وزیر آباد وغیرہ کسی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں لیکن پنجاب حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں۔ مذکورہ علاقے بھی پنجاب کا حصہ ہیں لیکن ان پر توجہ نہیں دی جارہی اگر ان شہروں کو بھی قومی دھارے میں شامل کر لیا جائے اور لاہور جیسی سہولیات دے دی جائیں تو ان علاقوں کے لوگوں کو لاہور کا رخ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ لاہور کی اصل آبادی دیکھنی ہو تو عید کی چھٹیوں میں دیکھی جا سکتی ہے اس لئے چھوٹے شہروں میں بھی ترقیاتی منصوبے وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -