جنوبی کوریاکے وزیراعظم چونگ ہونگ 4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

جنوبی کوریاکے وزیراعظم چونگ ہونگ 4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

  

 اسلام آباد(آئی این پی) جنوبی کوریاکے وزیراعظم چونگ ہونگ 4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نورخان ایئربیس پرجنوبی کوریا کے وزیراعظم چونگ ہونگ کا شانداراستقبال کیا گیا۔جنوبی کوریا کے وزیراعظم کو ان کے پاکستانی ہم منصب نوازشریف نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ 31برسوں میں کسی جنوبی کورین وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ کورین وزیراعظم اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ وہ صدر ممنون حسین سے بھی ملیں گے۔ کورین وزیراعظم مختلف یادگاروں کا دورہ کریں گے۔جنوبی کوریا کے وزیراعظم صدر ممنون حسین سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -