منا واں ، اندھا دھند فا ئر نگ کر کے 40 سا لہ شخص کو قتل کر دیاگیا

منا واں ، اندھا دھند فا ئر نگ کر کے 40 سا لہ شخص کو قتل کر دیاگیا

  

لاہور( کرائم سیل) منا واں کے علاقہ میں نا معلو م افراد نے اندھا دھند فا ئر نگ کر کے 40 سا لہ شخص کو قتل کر دیا اور مو قع سے فرار ہو گئے ،پو لیس نے لاش اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کروانے کے بعد کا رروائی کا آ غا ز کر دیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ جلو سکا ئی لینڈ کے قر یب رہا ئش پذ یر 40سا لہ اعجا ز کے گھر رات کو نا معلو م افراد نے دستک دی۔ درواز ہ کھو لتے ہی نا معلو م ملز ما ن نے اسے فا ئر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔اسے طبی امداد کے لئے مقا می ہسپتا ل میں لے جا یا گیا مگروہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پو لیس نے لاش کو پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وا دیا ،رات گئے تک ملز ما ن گر فتار نہ ہو سکے ۔پو لیس کاکہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں ،جلد ملز ما ن کو گر فتار کر لیا جا ئے گا ۔

مزید :

علاقائی -