سزائے موت کا 30سالہ قیدی جیل میں پراسرار طور پر ہلاک

سزائے موت کا 30سالہ قیدی جیل میں پراسرار طور پر ہلاک

  

لاہور(کرائم سیل) کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا 30سالہ قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گجرات کے علاقے محلہ سلیم آباد کے رہائشی رسول شاہ کا بیٹا قیصر شاہ ضلع گجرات میں تھانہ بی ڈویژن میں قتل کے مقدمہ میں 25سال عمر قید ہونے پر پانچ سال قبل کوٹ لکھپت جیل میں آیا اور سزا کاٹ رہا تھا ۔تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے مطابق قیصر شاہ کی گزشتہ روزاچانک طبیعت خراب ہو گئی تو اس کو جیل ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔جیل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -