اقبا ل ٹاؤن ، زہریلا کھا نا کھا نے سے 3بچوں کی حا لت غیر ہو گئی

اقبا ل ٹاؤن ، زہریلا کھا نا کھا نے سے 3بچوں کی حا لت غیر ہو گئی

  

لاہور(کرائم سیل)اقبا ل ٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے زہریلا کھا نا کھا نے کے با عث ما ں با پ سمیت 3بچوں کی حا لت غیر ہو نے پر ریسکیو 1122کی مدد سے طبی امداد کے لئے مقا می ہسپتا ل میں داخل کر وا دیا گیا جہا ں پربچوں کی حا لت خطرے سے با ہر بتا ئی جا تی ہے۔بتا یا گیا ہے کہ اقبا ل ٹا ؤن ہما بلاک کے رہا ئشی اشرف نے رات گئے اپنی فیملی کے ہمراہ مون ما رکیٹ کے مقا می ہو ٹل سے کھانا کھا یا تھا کہ اچا نک بچوں کی حا لت غیر ہو نے پرانہیں مقا می ہسپتا ل میں داخل کر وا دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی حا لت خطرے سے با ہر بتا ئی ہے۔

مزید :

علاقائی -