مسخ شدی لاشیں پھینکنے کی بنیاد مشرف دور میں رکھی گئی ،اختر مینگل

مسخ شدی لاشیں پھینکنے کی بنیاد مشرف دور میں رکھی گئی ،اختر مینگل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  نوشکی(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ پرویز مشرف کو سزا ہوگی، کیوں کہ وردی ،وردی ہوتی ہے چاہے پرانی ہو یا نئی۔نوشکی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہاکہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی بنیاد پرویز مشرف دور میں رکھی گئی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ پرویزمشرف کو سزا ہوگی، اگر آئین کے پامال کرنے والوں کو سزا دی جاتی ہے تو ایسا کرنیوالے دیگر سب کو بھی سزا دی جائے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بلوچستان میں حالات کی خرابی ، مسخ شدہ لاشوں اور اجتماعی قبروں کے ملنے کیحوالے سے اپنی زمہ داری قبول کرے یا بے بسی کا اظہار کرے، انہوں نے کہاکہ گوادر سے کوئٹہ تک پارٹی کی سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -