ڈی آئی جی آپریشنز نے متعدد ایس ایچ او زکے تبادلے کردئیے

ڈی آئی جی آپریشنز نے متعدد ایس ایچ او زکے تبادلے کردئیے

  

لاہور(کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے متعدد ایس ایچ او زکے تبادلے کردیے جبکہ دو کو ناقص کارکردگی کی بناء پر پولیس لائن بھجوادیا ۔ایس ایچ او کاہنہ فیصل شریف کو ایس ایچ او ڈیفنس اے لگا دیا ، ایس ایچ او ڈیفنس اے غلام دستگیر کو ایس ایچ او ڈیفنس بی جبکہ وہاں سے انسپکٹر عبدالواحد کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ،ایس ایچ او فیکٹری ایریا صفدرسجاد کو ایس ایچ او باغبانپورہ ،ایس ایچ او باغبانپورہ انسپکٹراشتیاق چودھری کو ناقص کارکردگی پر پولیس لائن ٹرانسفر کردیاجبکہ انسپکٹر عبدالواحد کو بھی ناقص کارکردگی اور جرائم پر قابو نہ پانے پر پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ ڈیفنس اے تھانہ میں تعینات ہونے والے انسپکٹر فیصل شریف کے خلاف تھانہ کاہنہ میں نامزد مقدمہ درج ہے جس کے باوجود مذکورہ انسپکٹر کو پرکشش تھانہ میں تعینات کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -