جے یو آئی اورعوام کالے قوانین کو قبول نہیں کریں گے ،فضل الرحمٰن
لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علما ءاسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت انکھیں بند کر کے فیصلے کر رہی ہے اور وطن عزیز میں وہ قوانین لا رہی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے نافذ کیے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی شک کی بنیاد پر گرفتار ی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے تو یہاں کس طرح جائز ہے تحفظ پا کستان آر ڈی نینس شرعی اور انسانی حقوق کے خلاف ہے جے یو آئی اس بل کی مخالفت کرتی رہے گی ایسے تمام قوانین کے خلاف جے یو آئی آواز بلند کرے گی اور ایسے کالے قوانین کو عوام قبول نہیں کریں گے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ یہاں پارٹی راہنماﺅں سے مو لا نا قمر الدین ،مو لا نا گل نصیب خان ، مو لا نا محمد امجد خان سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ ہر ادارے کو آئین کی حدود میں رہنا چا ہیے اور تصادم پا لیسی سے دور رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی حکومت اور فوج کے درمیان تصادم کی حامی نہیں ہے۔دریں اثناءمو لا نا فضل الرحمن نے مو لا نا سید عبد المجید ندیم شاہ ،مو لا نا محمد یوسف سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی پا لیسی کا مطلب ملک میں بیرو نی آقاﺅں کو خوش کر نے کی پا لیسیاںہیں جس کو عوام اور علماءکسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔