فیصل ٹا ؤن، غیر ملکی 52سا لہ با شندہ پراسرار طور پر ہلاک

فیصل ٹا ؤن، غیر ملکی 52سا لہ با شندہ پراسرار طور پر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم سیل)فیصل ٹا ؤن کے علاقہ میں غیر ملکی 52سا لہ با شندہ پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا، پو لیس نے لاش پو سٹ ما رٹم کے لئے رات گئے جناح ڈیڈ ہا ؤس میں جمع کر وا دی ۔بتا یا گیا ہے کہ 52سا لہ نا ئیجیرین تنسا نیا کمبو نا نا می شخص سی بلاک فیصل ٹا ؤن میں کرائے کے مکا ن میں رہا ئش پذیر تھا ۔چا ر روز قبل فیصل ٹاؤن کے فلیٹوں کے قریب اسے بے ہو شی کی حا لت میں دیکھ کراہل علاقہ نے تھا نہ میں اطلاع دی ۔اسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال میں دا خل کر وا دیا تھا جو رات گئے دم توڑ گیا۔ پو لیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے پو سٹ ما رٹم کے لئے مر دہ خا نہ میں جمع کر وا دیا ۔تھا نہ فیصل ٹاؤن کے سب انسپکٹر ثنا ہ ا للہ نے بتا یا کہ ہم نے رات گئے نا ئیجیرین سفارت خانہ کو اطلاع دے دی ہے، متو فی کے گھر والوں کے آ نے کے بعد لاش انکے حوالے کر دی جا ئے گی،متو فی کی موت بیما ری کی حا لت میں ہو ئی ہے۔

مزید :

علاقائی -