دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار

دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار

  

نواں کوٹ(نا مہ نگار)پٹرولنگ پولیس بھکھی اور تھا نہ بھکھی پولیس بے بس سر شام ہی مسافر ویگن میں ڈکیتی کی واردات میں مذاحمت پر ایک مسافر کو گولیوں سے بھون دیا گیا اور ملزمان فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق ویگن نمبرLR۔1366 جو کہ شیخوپورہ سے واربرٹن کی طرف جا رہی تھی جس میں ڈاکو سوایوں کے روپ میں سوار ہو گئے اور نواں کوٹ کے نواحی ہیڈ روشن دین پر جا کر ڈاکوﺅں اسلحہ نکال کر گن پوائنٹ پر ویگن کے ڈرئیور کو گاڑی مہمونوالی روڈ پر زبردستی اتار لی معلوم ہوا ہے کہ وہاں اس کے دیگر ساتھی ڈاکو بھی موجود تھے جنہوں نے ویگن میں سوار مسافروں کو ویگن کے اندر ہی لوٹ مار شروع کر دی اس دوران ایک مسافر نوجوان نے مزاحمت کی جس کا نام معلوم نہیں ہو سکا کو مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے گولیا ں مار کر چھلنی کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور ڈکیت گینگ کے ارکان موقع سے پیدل بھاگ کر فرار ہوگئے جس کی اطلاع پا کر ایس ایچ او تھانہ بھکھی فیصل عباس چدھڑ ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل شیخوپورہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تاہم ریسکیو1122 کے عملہ نے ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش شیخوپورہ ڈیڈ ہاﺅس پہنچا دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -