کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی ہتھیانے کا منصوبہ ناکام

کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی ہتھیانے کا منصوبہ ناکام

  

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)اولڈ سٹی ریلوے سٹیشن سیالکوٹی پھاٹک ریلوے لائن کنارے غیر قانونی پارکنگ بنا کر کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی ہتھیانے کا منصوبہ ناکام ۔ ریلوے ہیڈ کوآرٹر حکام نے راتوں رات قبضے کروانے والے ریلو ے افسران اور اہلکاران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔ جبکہ سکھ یاتریوں سے بھری ٹرینوں کے گذرنے سے قبل ریلوے لائن کنارے مبینہ دہشت گردی کا خطرہ بننے والی خطرناک پارکنگ سٹینڈ کو بلڈوز کر کے سرکاری اراضی واگذا کروائی گئی ۔ قبضہ گروپوں کی طرف سے ریلوے کے متعدد افسران کو 10تا 20ہزار روپے فی کس نذرانہ رشوت دیئے جانے کے مبینہ الزامات کی انکوائری شروع ہو گی ۔

مزید :

علاقائی -