وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کی رواں ہفتے تعیناتی کا اعلان کر دیا

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کی رواں ہفتے تعیناتی ...

  

 اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کی تعیناتی رواں ہفتے کرنے کا اعلان کر دیا۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ رواں ہفتے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ پنجاب سے سپیشل ایلیٹ فورس منگوا لی گئی ہے جبکہ رینجرز کو بھی اضافی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایک سال میں اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا، جس میں 2400 کیمروں کی تنصیب شامل ہے

مزید :

صفحہ اول -