تحاریک التواءپی پی نے جمع کرائیں ایوان میں ن لیگ بازی لے گئی

تحاریک التواءپی پی نے جمع کرائیں ایوان میں ن لیگ بازی لے گئی

  

      اسلام آباد(آن لائن)دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں جن اہم امور پر تحاریک التواءحال ہی میں جمع کرائی ہیں ان سب کا کریڈٹ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن لینے میں کامیاب رہی ہے جس پر پی پی ارکان نے سپیکر سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی پی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے مختلف اہم قومی امور پر تحریک التواءجمع کرائیں لیکن جب انہیں ایوان میں بحث کیلئے پیش کیا گیا تو انہیں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے نام سے پیش کیا گیا جس سے پیپلزپارٹی کے ارکان کی نہ صرف سبکی ہوئی بلکہ حکومتی ارکان پر اس پر کھل کر بحث کرنے اور من پسند انداز میں ان تحاریک التواءکو منطقی نتیجے تک پہنچانے کا موقع پر بھی مل گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی ارکان اسمبلی نے سپیکرسردار ایاز صادق کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے ۔بازی لے گئی

مزید :

صفحہ آخر -