زائد المیعاد اشیاءفروخت کرنے پر بیکری کے مالک کو جرمانہ

زائد المیعاد اشیاءفروخت کرنے پر بیکری کے مالک کو جرمانہ

  

 گجرات (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر گجرات افشاں ارباب نے پرنس چوک میں عوامی شکایات پر ایک معروف بیکری میں چھاپہ مار کر زائد المعیاد اشیا برآمد کر لیں زائد المعیاد اشیا فروخت کرنے کے جرم میں بیکری کے مالک کو موقع پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا عوامی حلقوں نے اس کاکارکرگی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گلی محلوں میں واقع بیکریوں اور دوکانوں پر بھی چھاپے مارے جائیں جہاں شہریوں کو غیر معیاری اور ناقص اشیا مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں بالخصوص محلہ کالو پورہ ‘ حسین کالونی میں پانی ملے دودھ کی فروخت عروج پکڑ گئی ہے محکمہ صحت نے بھی صورتحال پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

مزید :

علاقائی -