گکھڑ: 13 سالہ لڑکے کا قاتل جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا

گکھڑ: 13 سالہ لڑکے کا قاتل جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا

  

گکھڑ منڈی(نمائندہ خصوصی)تیرہ سالہ لڑکے کے قتل کانامز د ملز م ہسپتال میں ہلاک ،ملزم عمران نے چند روز قبل اندھا دھند فائرنگ کر کے سلطان کو ہلاک کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاو¿ں پیر کوٹ میںچند روز قبل زمین کے تنازعہ پر تیرہ سالہ لڑکے سلطان کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والاملزم عمران چیمہ لاہور ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کی ڈیڈ باڈی کو لاہور ہسپتال سے وزیر آباد ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے لے جا یا گیا اور عمران کے ورثاءنے پرویز چیمہ پارٹی کے پرویز اقبال ،ظفر اقبال ،مختار احمد اور طارق عرف گوگی کے خلاف عمران چیمہ کے قتل کی درخواست دے دی ہے۔ مقتو ل سلطان چیمہ کے ورثاءاور اہل دیہہ نے صحافےوں کو بتا یا کہ ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان دلاور ملہی وغیرہ نے برابر کا مقدمہ درج کروانے کے لئے عمران چیمہ کو خود ہی گولیاں ماردی تھیںتاکہ پرویز چیمہ برادران کو بھی عمران چیمہ کے قتل میں ملوث کیا جاسکے اگر ہمارے مخالفین سچے تھے اور عمران چیمہ کو ہم نے گو لیاں ماری تھی تو چار دن تک اُنھوں نے پولیس میں رپورٹ کیوں نہیں کروائی اور ہم پر مقد مہ کا اندراج کیوں نہیں کروایا۔ چار روز گزرنے کے بعد عمران چیمہ کی گولیوں سے ہلاکت کے بعد آج ہمیں عمران چیمہ کے قتل میں نامزد کرنا ہمارے ساتھ زیادتی اور ظلم ہے۔ اہل دیہہ پیر کوٹ نے کہا کہ ہم حلفاََ کہتے ہیں کہ عمران چیمہ دلاور ملہی وغیرہ نے موٹرسائیکلوں پر آکر ظفر چیمہ کے گھر پر فائر نگ کی تھی جس کے نتیجے میں سلطان احمد ہلاک ہو گیا تھا جبکہ ملزمان ہمارے سامنے موٹر سائیکلوں پر موقع سے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -