قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں جاری

قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں جاری

  

قصور(بیو رو روپو رٹ )  قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،بیٹریاں ،نقدی رقم ،موبائل فونز چھین کر لے گئے تفصیلات کے مطابق قصبہ کھڈیاں میں صبح کی سیر پر جانے والے محمد اعظم اور اس کی بیوی کو ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر ڈیرھ تولہ طلائی زیورات اور نقدی رقم سے محروم کر دیا اسی طرح کوٹ رادھا کشن کے نواح موضع گنڈا سنگھ والا میں چراغ دین ڈوگر اور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر گھر میں گھسنے والے نا معلوم چور5تولے طلائی زیورات،نقدی رقم اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ،جبکہ پتو کی کے علاقہ بھونیکی مو ڑ میںایک موبائل کمپنی کے ٹاور میں ڈالہ پر سوار آنے والے ڈاکو سکیورٹی گارڈ اعجاز احمد کو یرغمال بنا کر 24بیٹریاں اور نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -