سبزی منڈی دھما کہ ،وفاقی پولیس ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے میں ناکام

سبزی منڈی دھما کہ ،وفاقی پولیس ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے میں ناکام

  

اسلام آباد(آن لائن)سبزی منڈی بم دھماکے کو سات روز گزرنے کے باوجود وفاقی پولیس واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے میں ناکام رہی،کمزور کمان کے نیچے کام کرنے والی وفاقی پولیس ابھی تک یہ معلوم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے کہ دھماکہ کی نوعیت کیا تھی۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ کی تیاری میں تاخیر کے باعث وفاقی وزیر داخلہ کی 11اپریل کی طے شدہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کرنا پڑی۔تفصیلات کے مطابق سانحہ سبزی منڈی دھماکے کے سات روز تک وفاقی پولیس کو واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی تیاری میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ پولیس کی ناکامی کے باعث وفاقی وزیر داخلہ کی جمعہ گیارہ اپریل کی طے شدہ پریس کانفرنس بھی عین موقع پر ملتوی کی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس ابھی تک اس بات کا تعین کرنے میں بھی ناکام رہی ہے کہ واقعہ میں کس نوعیت کا تھا جبکہ امرو د کی پیٹی میں دھماکہ خیز مواد بھجوانے والے اصل ملزمان کا بھی سراغ تاحال نہیں لگایا جا سکا۔ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے تیار کی گئیں ابتدائی تمام رپورٹس کو وزارت داخلہ نے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا

مزید :

صفحہ آخر -