افغان صدارتی انتخابات عبداللہ عبداللہ 41.9فیصد ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر آ گئے

افغان صدارتی انتخابات عبداللہ عبداللہ 41.9فیصد ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر آ ...

  

                         کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدارتی انتخابات میں سابق وزیرخارجہ عبداللہ عبداللہ 41.9 فیصدووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان الیکشن کمیشن نے 26صوبوں کے 10فیصدووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور ابتدائی غیرحتمی نتائج کے مطابق عبداللہ عبداللہ پہلے نمبر پرہیں۔ اشرف غنی 37فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ زلمے رسول 9.8فیصدووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ یاد رہے کہ افغانستان کاصدر بننے کے لیے 50فیصد ووٹ حاصل کرنالازمی ہیں اور اگر امیدوارپچاس فیصد ووٹ حاصل نہ کرپائیں توپہلے دوامیدواروں کے درمیان دوبارہ ووٹنگ ہوتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -