آسمانی بجلی گرنے سے میٹرک کی طالبہ سمیت تین نوجوان جھلس گئے

آسمانی بجلی گرنے سے میٹرک کی طالبہ سمیت تین نوجوان جھلس گئے

  

قلعہ کالروالہ (نامہ نگار ) آسمانی بجلی گرنے سے موٹر سائیکل پر سوار میٹرک کی طالبہ سمیت تین نوجوان جھلس گئے جن کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر ایک کی حالت تشویشناک ہے بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاﺅںگھنوکے ججہ کے رہائشی اکرام اللہ ، احتشام احمد اور اس کی بہن ثانیہ بی بی جوکہ میٹرک کی طالبہ ہے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر قلعہ کالروالہ آرہے تھے کہ پڈال کے قریب ان پر اچانک آسمانی بجلی آگری جس کے نتیجہ میں تینوں بری طرح جھلس گئے جن کو فوری طور پر نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر ایک نوجوان اکرم اللہ کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید :

علاقائی -