چودھری نثارسبزی منڈی دھماکہ ،مذاکراتی عمل میں ڈیڈ لاک کے حوالے سے اپوزیشن کی تنقید پر پھٹ پڑے

چودھری نثارسبزی منڈی دھماکہ ،مذاکراتی عمل میں ڈیڈ لاک کے حوالے سے اپوزیشن کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپوزیشن کی تنقید پر شدید برہم،سبزی منڈی دھماکہ ،طالبان قیدی اور مذاکراتی عمل میں ڈیڈ لاک کے حوالے سے اپوزیشن کے بیانات پر پھٹ پڑے۔ اتوار کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے سیاست چمکائی جا رہی ہے، گزشتہ بارہ سالوں میں کسی نے آئی الیون کچی بستی پر توجہ نہیں دی۔ ہم نے 8 یا 9 ماہ میں کوئی کچی بستی نہیں بسائی،انوکھے اور دلفریب بیانات دینے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،جن کے دور میں یہ بیماری پھیلائی گئی ان کی جانب سے ایسے بیانات آنے سے تکلیف ہوتی ہے۔ وزیر داخلہ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہم کونسا طریقہ اختیار کریں جس سے ان کی چیکنگ ہو، اگر ہر بس اور ٹرک کو روک کر چیک کیا جائے تو روزمرہ کے امور متاثر ہو جائیں گے۔میڈیا میں رات تین گھنٹے تماشے لگائے جاتے ہیں،امریکہ میں واقعہ ہوتا ہے تو یکجہتی کا پیغام،یہاں قوم کو ڈی مورال کیا جاتا ہے، میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پوائنٹ سکورنگ کرنے والوں کو زیادہ وقت نہ دیں، ایک دھماکہ صبح ہوتا ہے تو ایک تماشا شام آٹھ سے دس بجے تک تمام نجی چینلز پر لگا دیا جاتا ہے، مخصوص لوگوں کی وجہ سے رات آٹھ سے گیارہ بجے تک یہ پیغام جاتا ہے کہ ہم غیر محفوظ ہیں، امریکہ میں نیول بیس پر حملہ ہوتا ہے تو وہاں کا میڈیا اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتا ہے

مزید :

صفحہ اول -