نواں کوٹ: ڈکیتی کی واردات میں مسافروں سے لاکھوں کی لوٹ مار

نواں کوٹ: ڈکیتی کی واردات میں مسافروں سے لاکھوں کی لوٹ مار

  

نواںکوٹ ( نا مہ نگار) نواحی قصبہ ولگن جھنڈا موڑ پر سر شام ہی ایک ہفتہ میں ڈکیتی کی چوتھی واردات میں لوگوں کو لاکھوں روپے نقدی اور دوسری چیزوں سے محروم کر دیا گیا ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ بھکھی پولیس کے پاس مقدمہ کے اندراج کے لئے جائیں تو وارداتوں کا مقدمہ تک درج نہیں کیا جا رہا واقعات کے مطابق قصبہ ولگن جھنڈا کے رہائشی ڈاکٹر قاسم علی اپنی فیملی کے دیگر افراد کے ساتھ خریدوفروخت کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ 125 سی سی موٹر سائکل پر سوار 3 ڈاکوﺅں نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پر ان سے نقدی 20ہزار روپے اور 4 موبائل فون چھین لئے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل اسی جگہ پر ایک مسافر وین کو سڑک سے نیچے اتار کر لوٹ لیا گیا تھا اور ایک ہفتہ کے دوران اس جگہ پر یہ چوتھی ڈکیتی کی واردات ہے جس میں شریف شہریوں سے ہزاروں نقدی اور دوسری قیمتی اشیاءلوٹی گئی ہیں مگر بھکھی پولیس نا معلوم وجوہات کی بناء پر نا تو اس جگہ پر کو ئی نا کہ لگا رہی ہے اور نا ہی اس جگہ پر رات کو گشت کی جاتی ہے اور اوپر سے یہ کہ کر مقدمہ کا اندراج نہیں کیا جا رہا کہ آپ لوگ تھوڑا جلدی گھر آ جایا کرو تو اس طرح کی وارداتیں نا ہوا کریں ڈاکٹر قاسم نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کی واردات کا مقد مہ درج کرنے سے پولیس مکمل طور پر انکاری ہو چکی ہے اعلی افسران فوری مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان کو گرفتار کروائیں۔

مزید :

علاقائی -