ننکانہ:ٹریفک حادثات میں پانچ خواتین سمیت 11 افراد زخمی

ننکانہ:ٹریفک حادثات میں پانچ خواتین سمیت 11 افراد زخمی

  

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ خواتین سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ مانگٹانوالہ روڈ پر واقع کالی بیر سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد 19سالہ محمد افضل اور 35سالہ محمد اختر شدید زخمی ہوگئے۔ بچیانہ سٹی میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 32سالہ راہگیر خاتون صغراں بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ موضع پیڑے والی سٹاپ کے قریب ایک مسافر بس کی ٹکر سے 25سالہ خاتون اللہ معافی شدید زخمی ہوگئی دریں اثناءننکانہ بچیکی روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں چھ افراد 30سالہ مجید، 28سالہ خالدہ پروین، 37سالہ محمد نواز، 30سالہ لیاقت، 22سالہ آمنہ بی بی اور 11سالہ تانیہ بی بی شدید زخمی ہوگئے علاوہ ازیں بیری والا چوک ننکانہ صاحب کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 60سالہ حاجی اعجاز شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرادیا ہے۔

مزید :

علاقائی -