لوہاری، دیور نے جواں سالہ بھابی کو تیزدار آلے سے قتل کردیا

لوہاری، دیور نے جواں سالہ بھابی کو تیزدار آلے سے قتل کردیا

  

            لاہور(کرائم سیل)تھانہ لوہاری کے علاقہ میں رات گئے گھریلو لڑائی جھگڑے پر دیور نے اپنی جواں سالہ بھابی کو تیزدار آلے سے قتل کردیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ لوہاری کے علاقہ میں 25سالہ شمائلہ کا اپنے دیور کیساتھ معمولی جھگڑا ہوا جس پر اس نے غصہ میں آکر تیزدار آلے سے اسکی شہ رگ کاٹ دی ۔ شور سننے پر محلے دار اکھٹے ہو گئے زخمی خاتون کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ قاتل دیور عرفان موقع سے فرار ہو گیا ۔ محلے داروں کے مطابق مقتولہ کا خاوند عثمان اسکے دیور وحید اور عثمان کرائے کے گھر میں رہتے تھے اور ایک جوتوں کی فیکٹری میں کام کرتے تھے ۔ مقتولہ دوبچوں کی ماں تھی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی طرف سے درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔  بھابی قتل

مزید :

صفحہ آخر -