دہشت گردوں کو سٹیک ہولڈر بنانا ریاست کی ناکامی ہے،حامد رضا

دہشت گردوں کو سٹیک ہولڈر بنانا ریاست کی ناکامی ہے،حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ریاست کے باغیوں کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔ دہشت گردوں کو سٹیک ہولڈر بنانا ریاست کی ناکامی ہے۔ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے عالمی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ دہشت گردوں کو ملک دشمن طاقتیں استعمال کر رہی ہیں۔ حکومت پاک سرزمین پر غیرملکی ایجنسیوں کے نیٹ ورکس کا صفایا کرے۔ وزیرداخلہ تدبر کی بجائے تکبر سے کام لے رہے ہیں۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ پنجاب میں آٹے کی قلت پنجاب حکومت کی ناکامی ہے۔ لاہور میں کراچی جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت اغواءبرائے تاوان اور بھتہ خوری کی بڑھتی وارداتوں کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حامد رضا

مزید :

صفحہ آخر -