اراضی پر قبضے اور جھوٹے مقدمات کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

اراضی پر قبضے اور جھوٹے مقدمات کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                    گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)گاو¿ں کی شاملاٹ اراضی پر قبضہ کیلئے علاقہ مکینوں کیخلاف جھوٹے مقدمات پر احتجاجی مظاہرہ‘قبضہ مافیا کیخلاف شدید نعرے بازی وسینہ کوبی زرائع کے مطابق نواحی علاقہ نوشہرہ نواں لوک میں گاو¿ں کی تقریباً2کنال اراضی پر چھپڑ ہے جس میں تمام گاو¿ں کا پانی جمع ہوتا ہے مگر عرصہ تقریباً4سال سے علاقہ کے بااثر قبضہ مافیا افضل اور امجد وغیرہ اس اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اہل دیہہ اور قبضہ مافیا کے درمیان اراضی وجہ تنازعہ بنی ہوئی ہے اہل دیہہ نے سرکاری اراضی پر قبضہ کی ناکام کوششوں اور قبضہ مافیا کیخلاف ڈی سی او اور ڈی پی او گجرات کو درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی 28مارچ کو افضل اور امجد پولیس کی دوگاڑیوں میں اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ شاملاٹ اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے آئے تو اہل دیہہ اکٹھے ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے اراضی پر قبجہ کی کوشش ناکام بنادی جس کی رنجش پر افضل وغیرہ نے پولیس سے ساز باز کرکے گاو¿ں کے متعدد افراد پر مبینہ جھوٹی ایف آئی آر درج کروادی مقدمہ میں نامزد ملزمان عدالت سے عبوری ضمانت کروانے گئے تو ان کی گاو¿ں میں غیر موجودگی کے باوجود اہل دیہہ کیخلاف ایک اور جھوٹا مقدمہ درج کرادیا گیا پولیس اور قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے اہل دیہہ پر جھوٹے مقدمات کے اندراج پر نواں لوک وگردونواح کے مکینوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس وقبضہ کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سینہ کوبی کی مظاہرین نے بتایا کہ شاملاٹ اراضی پر قبضہ کی ناکام کوشش پر گردونواح کے تمام دیہاتوں میں پنچایتی طور پر امجد اور افضل وغیرہ کیخلاف فیصلہ ہوچکا ہے مگر افضل نے اعلیٰ سرکاری پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاو¿ں کے غریب لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کروادیئے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی گوجرانوالہ ودیگر حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -