کسانوں سے آبیانہ وصولی مہم کا آغاز کر دیا گیا

کسانوں سے آبیانہ وصولی مہم کا آغاز کر دیا گیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان کی ہدایت پر کسانوں سے آبیانہ وصولی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے- اس ضمن میں جنرل مینجر پیڈا کی سربراہی میں تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں- اس حوالے سے فیصل آباد میں واقع لوئر چناب کینال سسٹم کے ایریا واٹر بورڈز سے مجموعی طور پر 15 ملین روپے آبیانہ کی مد میں وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔ جنرل مینجر پیڈا افضل انجم طور تمام ایریا واٹر بورڈز میں مذکورہ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے- اس سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔آبیانہ وصولی

مزید :

صفحہ آخر -