پر ویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ اب عدالتوں نے ہی کر نا ہے، رانا ثناء اللہ

پر ویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ اب عدالتوں نے ہی کر نا ہے، رانا ثناء اللہ

  

لاہور/فیصل آباد(آئی این پی) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت میں کوئی دوری نہیں‘طالع آزما سیاستدان اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کو ناکامیوں کے سواکچھ نہیں ملے گااور حکو مت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ‘پر ویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ اب عدالتوں نے ہی کر نا ہے ‘(ن) لیگ کی حکو مت بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے سمیت قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کر یگی ۔اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بڑے اچھے طریقے سے ملک کی خدمت کررہے ہیں اور امن کے لئے ان کی کوششیں بھی درست میں میں آگے بڑھ رہی ہیں، اسی صورتحال میں ان کے استعفے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج آئین کے تحت اپنا کردار کردار ادا کررہی ہیں، فوج اور حکومت میں کوئی دوری نہیں مگر طالع آزما سیاستدان اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جو کامیاب نہیں ہوں گی اور ملک میں نہ صرف جمہو ریت مز ید مضبو ط ہوگی بلکہ حکو مت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اور ہم ملک میں عملی طور پر تر قی یافتہ اور خوشخال بنائیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -