انتخابی مہم کے لئے نریندر مودی نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا

انتخابی مہم کے لئے نریندر مودی نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی اےن پی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزارت اعظمی کے امےدوار نریندر مودی نے انتخابات کی مہم چلانے کیلئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا بھی سہارا لے لیا۔ بھارتی مےڈےا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی آئے روز سرخیوں میں رہتے ہیں اب انھوں نے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کیلئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا ہے۔ نریندر مودی نے تھری ڈی ہولو گرافک پروجیکشن کی مدد سے گجرات میں جلسے سے خطاب کیا جسے بھارت میں سو مقامات پر دیکھا اور سنا گیا۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نریندر مودی نے بھارتی عوام کو کئی سنہری خواب بھی دکھائے۔ نریندر مودی کا یہ جلسہ کتنے ووٹ حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا یہ تو انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

مزید :

صفحہ اول -