حکومتی وزراء کے اشتعال انگیزبیان ماحول کو ناسازگار بنا رہے ہیں،وٹو

حکومتی وزراء کے اشتعال انگیزبیان ماحول کو ناسازگار بنا رہے ہیں،وٹو

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ بدترین جمہوریت بھی بہترین آمریت سے بدرجہ بہتر ہے ۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اسکی ماضی کی حکومت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا جسکی وجہ سے اسمبلیاں بھی ٹوٹیں اور مارشل لاء بھی لگا۔اسکے باوجود کہ انکے پاس اسمبلیوں میں بڑی اکثریت تھی۔انہوں نے مزید کہا ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا کیونکہ انکی سیاست کے رویے میں اب بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔اسکے برعکس پیپلز پارٹی نے مفاہمت کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی آئینی مدت پوری کی اسکے باوجود کہ انکی حکومت مخلوط حکومت تھی جس میں مسائل کا پیدا ہونا فطری بات ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مفاہمت کی پالیسی کو کامیابی سے اپنایا۔ اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پیپلز پارٹی پوری قوت سے اسکا کامیابی سے مقابلہ کریگی ۔

مزید :

صفحہ آخر -