قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمانی سال کی رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمانی سال کی رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی

  

 اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمانی سال مکمل ہونے پر رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہے جس کو31 مئی تک ”پارلیمنٹ کی پہلی پارلیمانی کارکردگی رپورٹ“کے عنوان سے شائع کیاجائے گا ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال31 مئی کو مکمل ہوگا ۔موجودہ سال کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی کہ آیا پہلا پارلیمانی سال میں کتنے بل منظور ہوئے،کتنے سوالات جمع کرائے گئے ،کتنے کے جوابات ایوان میں دیئے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ توجہ دلاﺅ نوٹس ،تحاریک التوائ، قراردادا ور کتنے اہم ایشوز پر بحث کرائی ۔تمام تفصیلات کی رپورٹ تیار کی جائے گی ۔پارلیمانی سال کی رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -