وزیر اعظم سے شہبا زشر یف کی ملاقات،اہم ایشوز پر حکمت عملی طے

وزیر اعظم سے شہبا زشر یف کی ملاقات،اہم ایشوز پر حکمت عملی طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم میاں نوازشر یف سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کی ملاقات ‘طالبان سے مذاکرات سمیت دیگر ایشوز پر آئندہ کی حکمت عملی طے گئی ۔ (ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے رائے ونڈ میں وزیر اعظم نوازشر یف سے ملاقات کی جس میں طالبان سے جاری مذاکرات ‘پنجاب میں جاری تر قیاتی اور دیگر عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں اور قومی ایشوز کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے طالبان سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے اور اہم قومی امور کے بارے میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اور وزیر اعظم میاں نوازشر یف نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پنجاب حکو مت کے جاری تر قیاتی منصوبوں کو خوش آئندہ بھی قرار دیدیا اور پنجاب حکو مت کی کا ر کردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت عوام کی تر قی اور خوشخالی کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -