لاہور سخت پابندی کے باوجود ون ویلنگ اور ریس کے واقعاے ہزاروں کا جوا

لاہور سخت پابندی کے باوجود ون ویلنگ اور ریس کے واقعاے ہزاروں کا جوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) سخت پا بند ی کے باو جود اتوار کے روز مختلف مقامات پر موٹر سائیکل اور سا ئیکل پر رات گئے ون ویلنگ ،ریس لگانے کے واقعات رونما ہوئے جبکہ پولیس اور ٹر یفک وارڈن اس خطرناک کھیل کو روکنے کی بجائے تھانوں میں ہی موجود رہے ۔بتایا جاتا ہے کہ سا را دن اوررا ت گئے تک ہر بنس پو رہ، مغل پورہ ، ائر پورٹ روڈ، گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فورٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے جبکہ ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا۔ مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے۔ دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا بھی لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ، ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی۔ ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے ۔شور و غل ،ہلڑبازی اورخواتین سے بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود مقامی تھانوں کی پولیس نے منچلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے تھانوں میں ہی موجود رہے۔ اس جان لیوا کھیل پر مکمل پابند ی عائد ہونے کے باوجود انتظامیہ بھی خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں ایس پی ما ڈل ٹا ؤن طا رق عز یز نے بتایا کہ اتوار کی چھٹی کے روز نوجوانوں کا ٹولہ سڑکوں پرجمع ہوجاتا ہے، پولیس انکی گرفتاری کیلئے مثبت انتظامات کررہی ہے تاکہ اس جان لیوا کھیل کو مکمل طور پر بند کیا جائے، والدین ا پنے بچوں کو منع کرنے کی بجائے انکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کھیل میں اضافہ ہورہا ہے جلد ہی اس کھیل کو بند کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کیا جائے گا،رات گئے درجنو ں افراد کے خلا ف مقدمات بھی درج کئے گئے اور 6موٹر سا ئیکل سوا روں کو ز خمی حا لت میں ہسپتا ل میں دا خل کر وا دیا ۔

مزید :

علاقائی -