بالاکوٹ کو نئی محفوظ جگہ بسانا ناگزیر ہو چکا ،پرویز خٹک

بالاکوٹ کو نئی محفوظ جگہ بسانا ناگزیر ہو چکا ،پرویز خٹک

  

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت کو بالاکوٹ کے زلزلہ متاثرین کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے جو زلزلوںکی خطرناک ترین پٹی ریڈ زون پر اپنے ٹوٹے پھوٹے گھروں یا خیموں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور وہاں تعلیمی و طبی سہولیات کا بھی فقدان ہے اور خدا نخواستہ اگر وہاں کوئی دوسرا بڑا زلزلہ آیا تو مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے جو کسی کا ضمیر بھی گوارا نہیں کرے گا اہل بالاکوٹ کو نئی اور محفوظ جگہ بسانا ناگزیر ہو چکا ہے ان کیلئے بکریال میں ٹاﺅن شپ کی اراضی خریدی جا چکی ہے اور اگر کوئی اس میں رکاوٹ بن کر کسی انسانی المیہ کو جنم دینا چاہتا ہے تو اسکی صوبائی حکومت ہر گز اجازت نہیں دے گی۔ وہ متاثرین بالاکوٹ کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ جس نے بالاکوٹ ریڈ زون سوسائٹی کے صدر محمد اشرف اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر احسن نوید عرفان کی زیرقیادت ان سے سی ایم ہاﺅس پشاور میں ملاقات کی اور اپنی حالت زار بیان کرتے ہوئے نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرکے اسکی جلد تکمیل اور متاثرین کی منتقلی و بحالی کی استدعا کی مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر ذولفقار شاہ، ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اکتوبر 2005ءکے زلزلے کو آٹھ سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بالاکوٹ متاثرین کی بحالی نہیں ہو سکی اور نہ ہی انہیں مطلوبہ طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔

مزید :

صفحہ اول -