مولانا اظہار الحق کی وفات پر مولانا فضل الرحیم اشرفی،مولانا امجد خان اور دیگر علماء کا اظہار تعزیت

مولانا اظہار الحق کی وفات پر مولانا فضل الرحیم اشرفی،مولانا امجد خان اور ...

  

لاہور(پ ر)دارالعلوم مدنیہ رسول پارک لاہور کے متہم شیخ الحدیث حضرت مولانا محب البنی کے داماد،جیدعالم دین مولانا اظہار الحق علالت کے بعد51 سال کی عمر میں انتقال کرگئے نماز جنازہ مولانا محب البنی نے پڑھائی جس میں علماء وطلبہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی علاقہ اٹک میں سپردخاک کردیاگیا ،دریں اثناء اظہار الحق کی وفات پر مختلف دینی ومذہبی راہنماؤں جامعہ اشرفیہ لاہور نائب متہم حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی،حافظ سعد عبید نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی نیک سیرت انسان اور جیدعالم دین تھے ان کی تمام زندگی اسلام کی خدمت اور دین کی اشاعت میں گزری انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -