وفاقی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے ، امیر مقام
سوات (آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پورن ہاﺅس سنگوٹہ سوات میں شانگلہ کی یونین کونسل موسیٰ خیل کے 60رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد نے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کو علاقائی مسائل سے اگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے ان سے درخوست کی ،انجینئر امیر مقام نے کہا کہ علاقہ مخوزئی شانگلہ میں نادرا کے دفتر نے کام شروع کیا ہے جبکہ جون سے پہلے پہلے علاقے میں موبائل فون سروس بھی شروع ہوجائے گی ،انہوں نے کہا کہ شکولئی گوکند روڈ اور پاندوڑیاںاینور کی بجلی کے منصوبوں پر بہت جلد کام شروع کر دہا جائے گا،انہوں نے کہا کہ شکولئی اینور روڈ کی پختگی کیلئے کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ علاقہ مخوزئی کے عوام نے ہمیشہ مجھے عزت بخشی اور ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا ،یہی وجہ ہے کہ میں بھی ان کے مسائل کے حل کیلئے پورے خلوص سے کام کر رہا ہوں ،
امیر مقام