امپورٹ ایکسپورٹ کے جعلی لائسنس بنانے کا ماہر لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

امپورٹ ایکسپورٹ کے جعلی لائسنس بنانے کا ماہر لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

  

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایف آئی اے خواجہ حماد نے بتایا کہ ایک شخص مبارک شاہ کو ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے جو چند مہینے پہلے فرار ہو کر بیرون ملک چلا گیا تھا خواجہ حماد کے مطابق اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اور وہ نیب کو بھی ایک سنگین نوعیت کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا اس نے پشاور میں ایک غیر قانونی ایجنسی بنا رکھی تھی جس کے ذریعے وہ لوگوں سے لاکھوں روپے ہتھیا کر ان کو امپورٹ ایکسپورٹ کے جعلی لائسنس دیتا تھا۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے ایف آئی اے کے بعض افسران سے بھی ذاتی تعلقات ہیں جس کے باعث وہ پکڑا نہیں جاتا۔ خواجہ حماد نے مزید بتایا کہ مبارک شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ماہر گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -