عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،تحفظ پاکستان بل کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،تحفظ پاکستان بل کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا ...

  

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ‘دونوں جماعتوں کا تحفظ پاکستان بل کیخلاف مشترکہ جدوجہد کر نے کا فیصلہ ‘حکو مت سے ملک میں محاذرآئی کی بجائے ملک اور قوم کے مفادات کے فیصلے کر نے کا مطالبہ ۔عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز عمران خان سے لاہور میں انکی رہا ئش گاہ پر ملک کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال‘حکو مت اور فوج کے در میان اختلافات ار تحفظ پاکستان بل سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی‘ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تحفظ پاکستان بل کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی جائیگی اس موقعہ پر عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ جمہو ریت کا نعرہ لگاتی ہے مگر عملی طور پر آج بھی بادشاہت کی سوچ رکھتی ہے جس کا عملی ثبوت تحفظ پاکستان بل کے معاملے پر قوم کے سامنے آیا ہے ‘تمام سیاسی جماعتیں اور عوام تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کر رہی ہے مگر حکمران بل کو منظور کروانے پر بضد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف تحفظ پاکستان کی ہر صورت مخالفت کر یگی اور اس غیر آئینی بل کے خلاف سپر یم کورٹ جانے سمیت تمام احتجاجی آپشن استعمال کر یگی ‘تحر یک انصاف ملک میں جمہو ریت کو سپورٹ کرتی ہے اور آئندہ بھی کر یگی مگر حکمرانوں کو بھی آمر انہ کی بجائے جمہو ری رویہ اپنانا ہوگا ۔

مزید :

صفحہ اول -